ویب ڈیسک: موٹروے پر تشویش ناک حادثہ، بس الٹ جانے سے اموات ہو گئیں، چلتی بس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے درمیان جھگڑا ہونے سے چلتی بس حادثے کا شکار ہوئی، افسوس ناک واقعہ کی حادثہ کے بعد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں موٹروے ایم ون رشکئی کے قریب کراچی جانے والے بس کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موٹروے ایم ون رشکئی کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا۔
اطلاع ملنے پر نوشہرہ، مردان اور صوابی سے ریسکیو ایمبولینسز و میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تمام افراد کو بحفاظت نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹروے پر چلتی بس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے درمیان جھگڑا ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی، اسی باعث چلتی بس حادثے کا شکار ہو گئی۔