اسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک بھر میں کرونا سے مزید 118 اموات، 3 ہزار 785 نئے کیسز رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ دو نو فیصد رہی، مجموعی کیسز 8 لاکھ 58 ہزار 25 تک جاپہنچے، فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہو گئی، 4 ہزار 903 کی حالت تشویشناک۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے مزید 118 افراد جاں بحق ہوئے ٗ پاکستان بھر میں مزید 3ہزار785افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ اس وقت ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 81ہزار830 ہو چکی ہے۔ابھی تک پاکستان میں کورونا کے 7 لاکھ57ہزار 281مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ 8لاکھ58ہزار026مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗافسوسناک طورپر کورونا سے تاحا18ہزار 915اموات ہو چکی ہیں ٗ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں40,736ٹیسٹ کئے گئے۔