لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے میچز آسان نہیں تھے اور اچھی کرکٹ کھیلی گئی۔ مجھے آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ یہ بات انہوں نے حال ہی میں پی سی بی کے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے بتایا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے تجربے میں اضافہ ہوا اور کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز میں بطور کھلاڑی مسلسل دباؤ کا شکار ہونے کے باوجود بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ قومی ٹیم کے اوپنر نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ ان کے بعد کرکٹ کھیلنے والے دیگر بڑے ممالک کی ٹیموں کو بھی دورے پر آنے کے لیے قائل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب زیادہ سے زیادہ بڑی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی تو یہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے لیے بھی اپنی مہارت کو بڑھانے کا ایک موقع ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نے ان کے کھیل کو بہتر بنانے میں بہت مدد کی ہے