پی سی بی نے قومی ٹیم کا 25-2024 کا شیڈول جاری کر دیا

پی سی بی نے قومی ٹیم کا 25-2024 کا شیڈول جاری کر دیا

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: قومی ٹیم 2024 - 2025  تک کتنی سیریز کھیلے گی پی سی بی نے شیڈیول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوم انٹرنیشنل سیزن کے دوران پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا، سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم ہوم گرائونڈ پر بنگلا  دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7  ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز کراچی،  راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے ، 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا ، قومی ٹیم  اس سال کے آخر  میں آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کا دورہ بھی کرے گی۔  بنگلا دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام نے پاکستان آکر کھیلنے پر خوشی کااظہار کیا ہے ۔

محسن نقوی نے کہا کہ  ہوم سیریز میں  12  ٹیموں کی میزبانی  قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے،  کرکٹ برادری میں پاکستان اہم ملک ہے اور وہ تمام رکن ممالک اور آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، 

ان کا مزید کہنا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔  غیر ملکی شائقین آئیں ، کرکٹ سے  اور خوبصورت پاکستان کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں ۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔