ویب ڈیسک: برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے، تاہم اسے انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 268 رنز درکار ہیں۔
انگلینڈ کے 453 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز صرف 133 رنز پر سمٹ گئی تھی، جس کے باعث مہمان ٹیم کو 320 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا اور صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے اولی رابنسن کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد اذان اویس اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 52 رنز تک پہنچایا۔ اذان اویس 29 اور شان مسعود 21 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 453 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ ہیری بروک نے 75، جیمی اسمتھ نے 69، ڈین لارنس نے 65، ایمیلو گے نے 60 اور اولی رابنسن نے 50 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر رضا اللہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عمران اور محمد علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے آخری ٹیسٹ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔