اسلام آباد: ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) کے مطابق آئین کے آرٹیکل 204(4)کے تحت تمام ضمنی انتخابات منسوخ کردے گئے ہیں ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کو چار ماہ باقی رہ گئے ہیں ، ضمنی انتخابات کی منسوخی آئینی تقاضا ہے۔ ذرائع کے مطابق این اے 51 ایف آر میں بھی ضمنی انتخاب منسوخ کیا گیا۔ خیال رہے کہ یہ نشست مفتی عبدالشکور کے انتقال پر خالی ہو گئی تھے۔