ٹی 20 سیمی فائنل میچ پاکستان کی سب بڑی سکرین پر دیکھانے کا فیصلہ

ٹی 20 سیمی فائنل میچ پاکستان کی سب بڑی سکرین پر دیکھانے کا فیصلہ

پبلک نیوز: ٹی20ورلڈ کپ کا سیمی فائنل میچ پاکستان کی سب بڑی سیکرین پر دیکھانے کا فیصلہ، پاکستان اور آسڑیلیاکے درمیان ہونیوالے سیمی فائنل کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان کی سب سے بڑی سکرین نصب کی جائے گی.

محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ، شائقین کی بڑی تعداد نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں بڑی سکرین پر میچ سے لطف اندوز ہوگی . سپورٹس سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی بھی میچ دیکھیں گے. ڈی جی سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا کہسپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے، ہماری نیک تمنائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، انشاء اللہ قومی ٹیم فتوحا ت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور سیمی فائنل جیت جائے گی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔