ویرات کوہلی نے بھارتی شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب کی حمایت شاندار رہی اور ہم اس کے لیے شکر گزار ہیں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم مضبوطی کے ساتھ واپس آنے کا ارادہ کریں گے۔‘واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہوئی بھارتی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء میں اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا اختتام جیت پر کر دیا۔Together as one we set out to achieve our goal.Unfortunately we fell short and no one is more disappointed than us as a side.The support from all of you has been fantastic and we are grateful for it all.We will aim to come back stronger and put our best foot forward. Jai Hind???????????? pic.twitter.com/UMUQgInHrV
— Virat Kohli (@imVkohli) November 8, 2021
ویب ڈیسک: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ سے بھارتی ٹیم کے چند مناظر شیئر کیے ہیں۔ یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ’ایک ساتھ مل کر ہم اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے نکلے تھے لیکن بدقسمتی سے ہم پیچھے رہ گئے اور ہم سے زیادہ مایوس کوئی نہیں ہے۔‘