فوادچوہدری منی لانڈرنگ اکاؤنٹس کی تفصیل سامنے لےآئے

فوادچوہدری منی لانڈرنگ اکاؤنٹس کی تفصیل سامنے لےآئے
اسلام آباد(پبلک نیوز) فواد چوہدری شہباز شریف اور حمزہ شریف کے منی لانڈرنگ اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے لے آئے . سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ صرف ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سےصرف ایک کیس ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں کیا PTI ہر وقت احتساب، احتساب لگی رہتی ہے. واضح رہے کہ بینکنگ کورٹ لاہور نے شہباز شریف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبر تک توسیع کردی. دورانِ سماعت شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ میں بات کرنا چاہتا ہوں، یہ وہی پلندہ ہے جس پر لندن سے فیصلہ آیا ہے، ایف آئی اے کے افسر تمام باتیں میڈیا کو بتا دیتے ہیں۔ بینکنگ کورٹ کے جج نے ایف آئی اے کے وکیل کو ہدایت کی کہ تفتیش پر پیش رفت سے آگاہ کریں۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوایا گیا تھا، کل انہوں نے جواب جمع کرایا ہے، شہباز شریف کے جوابات دیکھ کر تفتیش میں پیش رفت ہو گی۔عدالت نے آج ایف آئی اے سے تفتیش کی رپورٹ بھی طلب کر رکھی تھی۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنماء عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے11ماہ قبل شہبازشریف پر کیس بنایا، حکمران قوم کا پیسہ اور عدالتوں کا وقت ضائع کررہے ہیں، ایف آئی اے نے کسی بھی حکومتی عہدیدار کےخلاف اتنا لمبا کیس نہیں چلایا، برطانیہ کی عدالت نے صادق اور امین قرار دیا،یہ شہزاداکبر کے کہنے پر حقائق مسخ کرکےخبر دیتے ہیں، ایف آئی اے11ماہ بعد بھی منی لانڈرنگ سے متعلق شواہد نہیں دے سکی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔