ویب ڈیسک:مینار پاکستان جنسی ہراسانی کیس میں نیا موڑ آ گیا ہے، مقدمے کی مدعی عائشہ اکرم کی جانب سے اپنے ساتھی ریمبو پر گزشتہ روز سنگین الزامات لگائے گئے جس کے بعد ریمبو کو گرفتار کر لیا گیا ہے. تفصیلا ت کے مطابق گریٹر اقبال پارک کے ملزم ریمبو کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ریمبو سمیت ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا، پراسیکیوٹر نے ریمبو کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی. پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ ہائی پروفائل معاملہ ہے جس کی بازگشت پوری دنیا میں سنی گئی ، عدالت تفتیش مکمل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ دے ، ہم چاہتے ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو ، مختلف ویڈیوز اور دیگر چیزیں برآمد کرنی ہیں . اس دوران ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان تو ہمیشہ ٹک ٹاکر کے ساتھ رہے .بعدازاں عدالت نے ریمبو اور اسکے ساتھیوں کو چار روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا. واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ کے تتیمہ بیان میں 13افراد کو نامزد کیا گیا ، بیان کے بعد گریٹر اقبال پارک کے مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 8افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، پولیس کا کہنا تھا کہ نامزد دیگر افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا. ریمبو نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ منظر عام پر آنی والی ویڈیوز اور تصاویر ایک سال پرانی ہیں، لڑکی کی رضا مندی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزمان سے 5 لاکھ لینے کا کہا تھا، میں نے عائشہ سے کہا کہ پیسوں کے پیچھے نہ بھاگو اپنے کیس کے پیچھے بھاگو، عائشہ نے مجھے بلیک میل کیا کہا کہ اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی، راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کروائی گئی، مجھے نہیں پتہ کہ عائشہ نے میڈیا پر کیوں بولا کہ یہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے. واضح رہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان پر جنسی ہراسانی کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم اور انکے ساتھی ریمبونے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی. سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا. گزشتہ روز عائشہ اکرم نے تمام واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو ٹھہرا دیا۔ عائشہ نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں، ان ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ۔ عائشہ اکرم نے الزام لگایا کہ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے دس لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔ عائشہ کے بیانات کے بعد ریمبو کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، جبکہ ریمبو نے ان الزامات کی تردید کی ہے. سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں.
She is finally exposed. She should be punished for defaming Pakistan. It is necessary that no one should even courage to defame Pakistan. Respect of Pakistan matters a lot.#AyeshaAkrampic.twitter.com/Ugwy4iB6iE
مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔