لاہور ( پبلک نیوز) شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک کو صہیب مقصود کی جگہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صہیب مقصودکمر کی تکلیف کے باعث قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کا ایم آر آئی سکین 6 اکتوبر کو کروایا گیا تھا۔ محمد وسیم نے کا کہنا تھا کہ صہیب نے ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے کے لیے بہت محنت کی تھی ہمیں احساس ہے مگر انجریز کھیل کا حصہ ہوتی ہیں۔ یقین ہے کہ صہیب مقصود اپنا ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد جلد دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔