ضمنی انتخاب ملتوی ہوئے تو اے این پی حکومتی اتحاد کا حصہ نہیں رہے گی

ضمنی انتخاب ملتوی ہوئے تو اے این پی حکومتی اتحاد کا حصہ نہیں رہے گی
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر حکومتی اتحاد سے نکلنے کی دھمکی دے دی ہے۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) نے اپنے فیصلے سے وفاقی حکومت کو باضابطہ آگاہ کردیا ہے اگر ضمنی انتخابات کو مزید ملتوی کیا گیا تو اے این پی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب ملتوی ہوئے تو اے این پی حکومتی اتحاد کا حصہ بھی نہیں رہے گی۔ خیال رہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 9 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پولنگ 16 اکتوبرکو ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔