ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے 5 ارب ڈالر دیئے گئے،اسوقت ایبسولوٹلی ناٹ کہا

ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے 5 ارب ڈالر دیئے گئے،اسوقت ایبسولوٹلی ناٹ کہا
لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت اورغیرت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے 5 ارب ڈالر دیئے جا رہے تھے، اسوقت ایبسولوٹلی ناٹ کہا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ثابت ہوگیا سزا غلط، مجھ سے انتقام لیتے لیتے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، مجھ سے انتقام لیتے لیتے پاکستان کا بھٹہ بیٹھا دیاگیا۔ نوازشریف نے کہا کہ اہلیہ بیمار تھیں، بات تک نہ کروائی گئی، تین گھنٹے بعد انتقال کی خبر پہنچادی گئی، بےبنیادکیسزسے میری زندگی کے پانچ سال ضائع ہوگئے، سوال پوچھنا تو بنتا ہے۔انہوں ےنے کہا کہ ثابت ہوگیا مقدمہ جھوٹا، سزا بھی غلط تھی، ظلم کرنے والوں کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے آرہی ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خود کشی کی باتیں کرنے والوں نے گھٹنے ٹیک دیئے۔ قومی غیرت پر کبھی کمپرومائز نہیں کیا، ایٹمی دھماکے روکنے کیلئے امریکا کی جانب سے پانچ ارب ڈالر دیئے جارہے تھے، لیکن ہم نے اس وقت ایبسولوٹلی ناٹ کہا۔ پاکستان کی عزت اورغیرت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، میرے دور میں عوام مطمئن تھے،عمران خان کی حکومت میں ہرچیز مہنگی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بہادر بیٹی کی طرح مریم نواز نے باپ کا ساتھ دیا جس پر مجھے فخر ہے اور اللہ تعالی کا بڑا شکر ہے کہ آج مریم نواز میرے ساتھ ہیں۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔