ویب ڈیسک: فیصل چودھری نے کہا ہے کہ میری اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی عمران خان ملاقاتیوں پر پابندی ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خوف ہر جگہ پھیلا ہوا ہے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،موٹر وے بند خندقیں کودیں یہ انکے ڈر کا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکش کمیشن میں بانی پی ٹی عمران خان کیس میں پیش ہوا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی درخواست کی،ہمیں وقت کا کوئی مسئلہ نہیں،جب کہیں گے ہم الیکشن کمیشن آ جائیں گے،میری اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی عمران خان ملاقاتیوں پر پابندی ہے۔
فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خوف ہر جگہ پھیلا ہوا ہے،ہم ٹرائل فیس کرنے کو تیار ہیں،آپ کو دعوت ہے اڈیالہ آ کر جیل ٹرائل کر لیں، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،موٹر وے بند خندقیں کودیں یہ انکے ڈر کا ثبوت ہے،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کر لیا،فسطائیت حکومت نے آنسو گیس لاٹھی چارج کروایا،انتظار پنچوتہ نے پٹیشن دائر کی وہ کل سے غائب ہے۔
فیصل چودھری نے مزید کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کو معطل کیا جا رہا ہے،ریاست لرزش کا شکار ہے، حکومت کانپ رہی ہے،موجودہ ابنارمل حالات زیادہ نہیں چل سکتے،میڈیا کو بھی پابندیوں کا سامنا ہے،ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں،الیکشن کمیشن پر تنقید ہر شہری کا حق ہے،اس طرح کے کے الیکشن کے بعد ہر کوئی الیکشن کمیشن پر تنقید کرے گا۔