ویب ڈیسک: ایف بی آر نے گوادر پورٹ اور فری زونز کے لئے گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ متعارف کرا دی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق گوادر پورٹ اور فری زونز کے لئے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ایک بڑی پالیسی دے دی ہے،ایف بی آر نے گوادر پورٹ اور فری زونز میں کام کرنے والے اداروں کی جانب سے درآمد کی جانے والی گاڑیوں کے لئے ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔
اس کے لئے ایف بی آر نے کسٹمز رولز 2001 میں ترمیم کا مسودہ تیار کیا گیا ہے, ایف بی آر نے ڈیوٹی اور ٹیکس میں چھوٹ کے لیے جامع رہنما خطوط وضع کیے ہیں۔
یہ چھوٹ صرف ان اہل کمپنیوں پر لاگو ہوں گے۔ اس چھوٹ کا مقصد گوادر میں کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے مقرر کی گئی ہے۔