کورونا سے مزید 84 مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 84 مریض جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جب وزیر اعظم عمران خان کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح ساڑھے چھ فیصد سے بھی کم رہی جبکہ مہلک کورونا سے مزید 84 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 63ہزار 161افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ملک بھر میں افسوسناک طور پر 4ہزار 62مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح گزشتہ روز 6.43فیصد رہی۔ پاکستان بھر میں افسوسناک طور پر اب تک 26 ہزار 497 افراد انتقال کر چکے ہیں، 10لاکھ 76ہزار 112افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4ہزار 136افراد صحت یاب ہوئے ہیں، اس وقت 5ہزار 383کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو زیر علاج ہیں۔

Watch Live Public News