ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم سٹار ودیوت جمال نے اپنے دوست سدھارتھ شکلا کی وفات پر ایک تفصیلی ویڈیو پیغام میں مداحوں کو آبدیدہ کر دیا، انہوں نے اپنی اور سدھارتھ شکلا کی دوستی کے اہم واقعات بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے سدھارتھ کو ان کی والدہ کے ساتھ دیکھا تو میں الجھ گیا، مجھے لگا کہہ شکلا اپنی ماں مجھ سے زیادہ پیار کرتا ہے، کمال ہے یار، مجھے لگتا تھا کہ میں اپنی امی سے بہت پیار کرتا ہوں مگر پھر میں سدھارتھ کو ملا، شرم آگئی تھی مجھے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں بھارتی فلم سٹار ودیوت جموال نے کہا کہ میں سدھارتھ کو آج سے کئی سال پہلے اس وقت ملا جب ہم دونوں سٹار نہیں تھے، میں اس کا جم پارٹنر بنا، لوگوں کو اکثر لڑکیوں کے کپڑے یاد ہوتے ہیں مگر سدھارتھ وہ پہلا لڑکا ہو گا جس کو میں نے پہلے دن دیکھا تو مجھے آج بھی یاد ہے اس نے کس رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں آخری بار سدھارتھ کو 15 جولائی کو ملا ، ہمارا گزشتہ کئی سالوں سے یہی رشتہ تھا وہ مجھے فون کرتا تھا اور میرے پاس آجاتا تھا ، اس دن بھی وہ میرے پاس آیا تو دروازے پر میڈیا جمع تھا اس نے پوچھا کہ تو نے بلایا میڈیا کو جس پر میں نے کہا کہ نہیں میں نے تو نہیں بلایا تو وہ بولا کہ میں نے بھی نہیں بلایا، سدھارتھ میرے جاننے والوں میں وہ واحد انسان تھا جو کبھی میڈیا کو فون نہیں کرتا تھا کہ وہ کہیں جا رہا ہوں تو فوٹو لینے آ جائو، وہ ایسا بندہ تھا جس کو میڈیا والے ویسے ہی بہت پیار کرتے تھے۔ بھارتی فلم سٹار نے کہا کہ آج میں ایک اور بات بتانا چاہتا ہوں جو میں نے کبھی نہیں بتائی اس سے پہلے، سدھارتھ نے ایک ہایابوسا سپورٹس بائیک لی، میرا بھی سٹرلنگ کا دور تھا میں نے جب کسی لڑکی سے ملنا ہوتا تھا یا کسی فلم کے سیٹ پر جانا ہوتا تو میں اس سے بائیک مانگا کرتا تھا، وہ ہمیشہ کہا کرتا تھا کہ گھر میں کھڑی ہے جا کر لے لو، میں گھر جاتا تھا ، بائیک لیتا تھا اس کی امی مجھے ہیلمٹ اور بائیک کی چابیاں دیتی تھیں اور ایسا کئی بار ہوا، میرے سب جاننے والوں کو یہی پتہ تھا کہ یہ میری بائیک تھی۔ انہوں نے کہا کہ سدھارتھ کو خواتین بہت پسند کرتی تھیں مگر اس میں میں نے ایک ایسی بات دیکھی کہ جو آج تک کسی میں نہیں دیکھی ، اسی لئے میں اسے اصل مرد کہتا ہوں، روٹین میں ہم کسی سے یہ پوچھیں کہ بتاؤ فلاں لڑکی سے تمہارا کیا سین چل رہا ہے تو وہ ہنس کر بات ٹال دیتا ہے لیکن سدھارتھ شکلا نے آج تک کسی لڑکی کا نام نہیں لیا تھا جس سے اس کی دوستی ہوتی تھی، ہم اگر پوچھتے تو وہ اس بات کو اگنور کر دیتا تھا انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار سدھارتھ شکلا میرے گھر آیا تو اسے معلوم تھا کہ میری امی آئی ہیں، اب خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ جب وہ اپنے بیٹوں کے دوستوں سے ملیں تو تیار ہو کر ملیں، امی اس وقت سونے کے کپڑوں میں تھیں تو انہوں نے کہہ دیا کہ سدھارتھ کو کہہ دینا کہ میں سو رہی ہوں، سدھارتھ گھر میں آیا تو اس نے پوچھا کہ امی کدھر ہے، میں نے کہا کہ سدھارتھ یار وہ تو سو رہی ہیں مگر وہ سیدھا ان کے کمرے میں گھس گیا، آگے امی ٹی وی دیکھ رہی تھیں تو سدھارتھ نے جا کر ان کے پاؤں پکڑے، انہیں گلے لگایا اور پھر میری امی کو وہ اتنا پسند آیا کہ وہ کتنی دیر تک بیٹھے آپس میں باتیں کرتے رہے۔ ودیوت جموال نے کہا کہ سدھارتھ کسی نے ڈرتا نہیں تھا ، اسے نہیں فرق پڑتا تھا کہ وہ لمبا ہے، چھوٹا ہے، امیر ہے یا طاقتور ہے وہ سچ بولنے کیلئے کسی سے نہیں ڈرتا تھا یہی بات بگ باس میں ساری دنیا کو دیکھنے کو ملی،ایک اصلی مرد کی پرورش خواتین ہی کر سکتی ہیں، شکلا ہر کسی کی عزت کرتا تھا ، بچوں کی، خواتین کی، جم میں کوئی ایسا آدمی نہیں تھا جو شکلا سے ڈرتا نہیں تھا اور کوئی ایسا آدمی نہیں تھا جو اسے پیار نہیں کرتا تھا۔