ریحانہ نے اپنے والد کو معاف کردیا ؟

ریحانہ نے اپنے والد کو معاف کردیا ؟
برج ٹاؤن ( ویب ڈیسک ) مشہور زمانہ گلوکارہ ریحانہ کے والد نے آخر کار ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے جب انہوں نے اپنی بیٹی سے اس بات پر تصفیہ کر لیا ہے کہ اب وہ ان کے نام سے کسی شو کی بکنگ نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کے نام کو استعمال کر کے پیسے کمائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاپ سٹار ریحانہ نے اپنے والد کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا ہے ،انہوں نے اپنے والد کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا کہ وہ ان کی اجازت کے بغیر ان کا نام استعمال کر کے پیسے کماتے ہیں، ریحانہ جو دنیا کی امیر ترین فنکارہ ہیں وہ بالآخر ، اپنے والد رونالڈ فینٹی کے ساتھ امریکہ میں عدالت سے باہر ہی ایک تصفیہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ریحانہ نے 2019 سے دائر مقدمے میں اپنے والد کیخلاف یہ موقف اختیار کیا تھا کہ ”اگرچہ مسٹر فینٹی میرے والد ہیں ، لیکن وہ میرا نام استعمال کرنے کا اختیار نہیں رکھتے اور انہوں نے یہ غیر قانونی حرکت کی ہے، وہ میرے نام سے شو بک کرتے ہیں اور انہوں نے پندرہ ملین ڈالر کے غیر ملکی پروجیکٹ بک کئے ہیں۔“ ریحانہ نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ ان کے والد نے ان کے نام کو استعمال کرتے ہوئے ایک ہوٹل کھولنے کی کوشش کی اور مارکیٹنگ کمپنیوں سے بھی مختلف معاہدے کئے ۔ یاد رہے کہ 33 سالہ ریحانہ وہ پہلی فنکار نہیں ہے جس نے اپنے والدین میں سے کسی کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کیا ہے ، کیونکہ امریکی عدالتوں نے فنکاروں اور ان کے خاندانوں کے درمیان بہت سے کیسز دیکھے ہیں۔

Watch Live Public News