کرس گیلیرا زندگی میں تلخ تجربات سے گزریں۔ اس دوران انھوں نے کئی مردوں سے مراسم بنائے اور وفا کی توقع کی مگر سوائے بے وفائی کے کچھ ہاتھ نہ آیا۔ بلآخر تھک ہار کر انھوں نے اپنی زندگی تنہا گزارنے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے طے کیا کہ وہ اپنا وقت اور پیسہ صرف اپنے اوپر خرچ کریں گی۔ برازیلین ماڈل نے اپنے آپ سے کی جانے والی شادی کی تقریب میں نہ صرف اپنے قریبی دوستوں کو بلایا بلکہ ان کے رشتہ دار بھی مدعو تھے۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس کے بعد ان کا تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔Instagram Model ,Cris Galera Model Marries Herself After Giving Up On Men (Photo) https://t.co/K1S6EyTgBY
— Miss Petite Nigeria (@misspetitenaija) September 8, 2021
ویب ڈیسک: دنیا میں شادی کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی خبر ملنے کو ملتی ہے مگر اب ایک ایسی خاتون سامنے آئی ہیں جن کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے آپ ہی سے شادی کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ خاتون ماڈل ہیں اور ان کا تعلق برازیل سے ہے۔ انھوں نے خود سے شادی کیوں کی اور آخر یہ سارا معاملہ کیا ہے؟ اس حوالے سے انھوں نے اپنے ماضی کے تعلقات سے مایوسی کو وجہ بتایا ہے۔