قومی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے

قومی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے
ویب ڈیسک: قومی ایوارڈ یافتہ سنیئر صحافی وماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے صاحبزادے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹر ٹوئٹر کے ذریعہ ان کی وفات کی تصدیق کی۔ رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور سابق صدر آصف زرداری سمیت سیاسی قائدین اور اہم شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغام جاری کیے گئے جبکہ لواحقین کے لیے دعائے صبر کی گئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مرحوم نے صحافت اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ مرحوم حالات حاضرہ باالخصوص افغان اُمور پر گہری نظر رکھتے تھے۔ مرحوم کے انتقال سے صحافت کا ایک اہم باب اختتام پذیر ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریقِ رحمت فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات کا سن کر نہایت افسردہ ہوں۔ ان کا شمار پاکستان کے قابلِ احترام صحافیوں میں ہوتا تھا۔ وہ ایک رائے ساز تھے کہ ان کی تحریریں بھرپورتحقیق پر مبنی ہوا کرتیں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری کی جانے والی معلومات کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعہ صبح گیارہ بجے ان کے گاؤں انزرگی، تحصیل کاٹلنگ نزد کاٹلنگ انٹر چینج سوات ایکسپریس وے میں ادا کی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔