پولیس کی نااہلی،استغاثہ میں مرحوم سیاسی رہنما کانام بھی شامل

پولیس کی نااہلی،استغاثہ میں مرحوم سیاسی رہنما کانام بھی شامل
کیپشن: پولیس کی نااہلی،استغاثہ میں مرحوم سیاسی رہنما کانام بھی شامل

ویب ڈیسک: پولیس کی نااہلی، پی ٹی آئی کے خلاف استغاثہ میں مرحوم سیاسی رہنما ملک امتیاز کا نام بھی شامل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا معاملہ،پولیس کی جانب سے تیار استغاثہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پولیس نے استغاثہ میں مرنے والے سیاسی رہنما کا نام بھی شامل کر دیا۔

ملک امتیاز جو پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل ہوگئے تھے اور ملک امتیاز چندہ ماہ قبل انتقال بھی کر چکے ہیں۔پولیس نے ملک امتیاز کو پی ٹی آئی کا رہنما ظاہر کر کے نام استغاثہ میں شامل کر دیا۔

عمر ایوب کی جانب سے بھی پولیس پر ملک امتیاز کا نام شامل کرنے پر تنقید کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ اب نئے استغاثہ کے تحت درج ہو گا۔ 

Watch Live Public News