لاہور (پبلک نیوز) پنجاب میں کوروناوائرس پھر زور پکڑنے لگا۔ 24 چوبیس گھنٹوں میں 2628 نئے کیسز رپورٹ مجموعی تعداد 245,923 ہوگئی۔ لاہور بدستور ہاٹ سپاٹ ایریا برقرار 1276 کیسز سامنے آگئے۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع ننکانہ 2، قصور 14، شیخوپورہ 40، راولپنڈی 245، جہلم 11، چکوال 2، اٹک 13، مظفرگڑھ 8، حافظ آباد 21 اور گوجرانوالہ میں 53 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سیالکوٹ 53، نارووال 8، گجرات 35، منڈی بہاؤالدین 1، ملتان 137، خانیوال 23، راجن پور 4، لیہ 5، ڈیرہ غازی خان 7 اور وہاڑی میں 12 کیس سامنے آئے ۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ فیصل آباد 220، چنیوٹ 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ 31، جھنگ 7 اور رحیم یار خان میں 52 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا 98، میانوالی 7، خوشاب 19، بہاولنگر 16، بہاولپور 104، لودھراں 21، بھکر 2، ساہیوال 45، پاکپتن 10 اوراوکاڑہ میں 22 کیس سامنے آئے۔
کورونا وائرس سے مزید 57 ہلاکتیں، اموات کی کل تعداد 6,908 ہوچکی ہے۔