کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں منشیات فروشی کا سب سے بڑا ڈیلر نابینہ نکلا، پولیس نے حراست میں لیا، ملزم کے خلاف کارروائی نہ کرسکی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کیماڑی مچھر کالونی شاہی محلہ میں منشیات فروشی کا گڑھ بن گیا ہے اور اس کو آرگنائز طریقے سے پھیلایا گیا ہے۔ مچھر کالونی میں واقع شاہی محلہ میں فروخت ہونے والی خفیہ ویڈیو ریلارڈنگ بھی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں منشیات فروش ڈیلر ریاض عرف یامو کے کارندے منشیات فروش کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
ملزم ریاض اور اس کے ساتھیوں کے پاس جدید اسلحہ بھی موجود ہے جس کی تصاویر بھی بنی ہوئی ہیں۔ ریاض کے گینگ میں منشیات فروش شاہزیب، سجاد عرف سربٹے، اکرام اور ذیشان شامل ہیں۔ منشیات فروش ریاض عرف یامو انتہائی شاطر اور گینگ وار کا حمایت یافتہ ہے۔
پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ریاض عرف یامو کو چار دفعہ حراست میں لیا اور پھر چھوڑ دیا گیا ہے۔ ریاض کو ماضی میں حراست میں لے کر عدالت منتقل کیا تھا لیکن نابینہ ہونے کا فائدہ اٹھا کر رہا ہوجاتا ہے۔ ملزم ریاض کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج ہیں اور گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔ علاقہ پولیس منشیات سمیت دیگر مچھر کالونی میں ہونے والے جرائم کی سرپرستی کررہا ہے۔