ضرورت رشتہ کے اشتہار تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے۔ لیکن یہ اشتہار خوبرو، پڑھی لکھی، جوان یا ادھیڑ عمر خواتین اور مردوں سے متعلق ہوتے ہیں۔ کیا آپ نے ایسا اشتہار بھی دیکھا ہے کہ کسی بزرگ خاتون یا مرد نے ضرورت رشتہ کے تحت دیا ہو؟
عمومی جواب 'نہ' ہی ہوگا۔ لیکن بھارت کے شہر میسور سے ایک 73 سالہ بزرگ خاتون نے ضرورت رشتہ کا اخبار میں اشتہار دیا جس پر ان کو رشتہ کی آفر بھی آ گئی۔ انھوں نے اشہتار میں بتایا کہ ریٹائرڈ استانی ہیں، طلاق یافتہ ہیں مگر باقی بچی زندگی کو تنہائی کی نذر نہیں کرنا چاہتیں۔
73 سالہ خاتون نے اشہتار میں واضح کیا کہ ایشا ساتھی ہو جو باقی کی زندگی ساتھ بتائے۔ ان کو ایک 69 سالہ ریٹائرڈ انجینئر کا رشتہ آ گیا۔ خاتون نے ضرورت رشتہ اشتہار اپنے والدین کی وفات کے بعد دیا جس ان کو جلد ہی آفر بھی آ گئی۔