وزیر اعظم کی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

وزیر اعظم کی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندیء درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، وزیراعظم نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے ۔ خیال رہے کہ کوئٹہ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید اور 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکے سے پاس کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید چاروں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔