کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر

کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر
کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد کے شہریوں کے لیے اچھی خبر، کے الیکڑک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او کے الیکڑک اور چیف ایگزیکٹو پاکستان ایل این جی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر توانائی حماد اظہر بھی معاہدے کی تقریب میں شریک ہوئے۔ پاکستان ایل این جی کے الیکڑک کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی۔ سرکاری ادارے کی جانب سے نجی ادارے کو گیس فراہمی کا پہلا معاہدہ ہے۔ وزیر توانائی نے دونوں کمپنیوں کواہم سنگ میل کے حصول پرمبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ معاہدہ کے الیکڑک کے مستقبل کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم ہے۔ وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گیس کی فراہمی سے کے الیکڑک کے سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی داخل ہوگی۔ اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔