چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات، آرمی چیف اور چینی سفیر کا باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سی پیک پر پیش رفت پر تبادلہ خیال۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات میں علاقائی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ چینی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چین اسٹریٹیجک پارٹنر کے طور پر پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ آرمی چیف اور چینی سفیر کی ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی پی آر بھی موجود تھے۔