ٹک ٹاک نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹک ٹاک نے فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈیجیٹل اینالیٹکس کمپنی ’’ ایپ اینی‘‘ کے مطابق 2020 میں دنیا بھر کے اندر ٹک ٹاک ایپلی کیشن سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی۔ یہ اعدادوشمار بہت اہمیت کے حامل کیونکہ ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک غیر امریکی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈز کے حوالے سے فیس بُک کو شکست دی۔ ایپ اینی نے ایک فہرست جاری کی ہے جس میں 2020 میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز میں ٹک ٹاک پہلے نمبر پر رہی۔ دوسرے نمبر پر فیس، تیسرے پر واٹس ایپ، چوتھے پر انسٹاگرام اور پانچویں نمبر پر فیس بک میسنجر رہی۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک کے علاوہ دیگر چارون ایپس فیس بک کی تیارہ کردہ ہیں۔ ’’سینسر ٹاور‘‘ کے اعدادوشمار کے مطابق 2020 میں ٹک ٹاک کو 98 کروڑ 10 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔