شہروز اور صدف نے بیٹی کا کیا نام رکھا؟

شہروز اور صدف نے بیٹی کا کیا نام رکھا؟
پاکستانی انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی صدف اور شہروز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور اب ان کی بیٹی کا نام سامنے آیا ہے۔ ویڈیو شیرنگ ایپ پر صدف کنول کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد کے ساتھ بھیجی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں کہ جن میں بچی کا نام سیدہ زہرہ سبزواری درج ہے۔ گذشتہ روز شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ خیال رہے کہ صدف اور شہروز کی یہ پہلی اولاد ہے جب کہ اس سے قبل شہروز کی اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی ہے جس کا نام نوریح ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔