قومی باکسرز سلمان بلوچ اور نذیر اللہ کامن ویلتھ گیمز کے بعد غائب ہوگئے ہیں ۔ پاکستانی باکسرز سلمان بلوچ اور نذیر اللہ بغیر پاسپورٹ لئے رفوچکر ہوگئے جس کے باعث حکام پریشان ہیں ۔ان باکسر کے نہ ملنے پر باکسنگ ٹیم برطانیہ سے دونوں باکسرز کو لئے بغیر وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئی ۔دونوں باکسرز کے سفری کاغذات باکسنگ فیڈریشن کے حکام کے پاس ہیں۔ خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے سلسلے میں 4 آفیشلز اور 5 باکسرز برطانیہ آئے تھے، 5 باکسرز میں ایک خاتون باکسر بھی شامل تھی۔ نذیر اللہ اور سلمان بلوچ نے کونلیٹج جنرل آف پاکستان برمنگھم کے ظہرانے میں شرکت بھی کی تھی، کونلیٹڈ پاکستان برمنگھم کے ظہرانے کے بعد سے دونوں باکسرز غائب ہوگئے۔