کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کردی

کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 57 پیسے مہنگی کردی
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کے لیکٹرک کیلئے بنیادی ٹیرف کا فیصلہ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ اکتوبر سے دسمبر 2021 تک ایڈجسٹمنٹ کیلئے کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق اگست سے اکتوبر کے بلوں میں ہوگا۔ خیال رہے کہ نیپرا نے دیگر تقسیم کار کمپنیوں کیلئے بھی اضافے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔