ویب ڈیسک:انسداد دہشتگردی عدالت نے معروف لکھاری خلیل الرحمان کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، متعلقہ جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کارروائی نہیں ہوئی ۔ملزمہ اور مدعی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
بعد ازاں عدالت نے ضمانتوں پر کارروائی 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ آمنہ عروج نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔