پاکستان برآمدات بڑھانے میں ناکام، خطے کے ممالک سے بدستور پیچھے

پاکستان برآمدات بڑھانے میں ناکام، خطے کے ممالک سے بدستور پیچھے
کیپشن: پاکستان برآمدات بڑھانے میں ناکام، خطے کے ممالک سے بدستور پیچھے

ویب ڈیسک: پاکستان برآمدات بڑھانے میں ناکام، خطے کے ممالک سے بدستور پیچھے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گڈز اور سروسز کی برآمدات میں سری لنکا بھی پاکستان سے آگے نکل گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق دیوالیہ ہونے کے باوجود سری لنکا مجموعی برآمدات بڑھانے میں کامیاب ہوگیا۔ سری لنکا کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 30 فیصد تک پہنچ گئیں جبکہ پاکستان کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 12 فیصد کے برابر ریکارڈ کی گئی ہیں۔ 

سرکاری دستاویز کے مطابق فلپائن، مصر اور بنگلہ دیش بھی برآمدات میں پاکستان سے آگے نکل گیا ہے۔ پڑوسی ملک انڈیا کی برآمدات بھی جی ڈی پی کے 24 فیصد تک پہنچ گئیں۔ اسی طرح مصر برآمدات میں سب سے آگے ہے۔ جس کی برآمدات جی ڈی پی کا 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہیں۔ فلپائن کی برآمدات جی ڈی پی کے 22 فیصد تک پہنچ گئیں۔ 

سرکاری دستاویز کے مطابق بنگلہ دیش کی مجموعی برآمدات جی ڈی پی کے 16 فیصد کے برابر ہوگئیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملکی برآمدات گزشتہ 13 سالوں سے خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے ہیں۔ پاکستان لیبر پیداوار صلاحیت میں بھی خطے کے سب ممالک سے پیچھے ہے۔ لیبر پیداوار میں سری لنکا، بنگلہ دیش دونوں پاکستان سے آگے نکل گئے۔ انڈیا، ترکیہ اور فلپائن کی لیبر پیداوری صلاحیت بھی پاکستان سے زیادہ ہے۔ اسی طرح زر مبادلہ ذخائر میں پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے پیچھے رہ گیا۔

Watch Live Public News