حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی (ف) میں شامل

حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی (ف) میں شامل
کوئٹہ: اختلافات کو بھلا کر حافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علماء اسلام (ف)میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کوئٹہ میں ملاقات کی ، جہاں پر دونوں رہنماؤں کے درمیان گلے شکوے دور کئے گئے اور ایک مرتبہ پھر سے متحد ہو کر اپنی جماعت کا کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر یہ ملاقات ہوئی ، جس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی تھی ، دوران ملاقات حافظ حسین احمد نے دوبارہ جے یو آئی (ف)میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ۔ حافظ حسین احمد دو سال قبل ہی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر برطرف کیے گئے تھے۔ ٰخیال رہے کہ حافظ حسین احمد نے ایک انٹرویو میں جے یو آئی سے اپنے سمیت سینئر رہنماؤں کے اخراج کے فیصلے کو ڈکٹیٹرشپ سے تعبیر کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے بانی رہنماؤں کی رکنیت ڈکٹیٹرشپ سے ختم کی گئی ہے۔ حافظ حسین احمد کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے دعویدار اپنی ہی جماعتوں میں جمہوریت برداشت نہیں کرتے ہیں، جہاں کسی بھی لیڈر کی شان کے خلاف بات کی جائے اس کی رکنیت ختم کردی جاتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔