ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
پبلک نیوز: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے بلوچستان کے ساحلی علاقے میں کارروائی کی۔ دو کشتیاں روک کر ان کی تلاشی لی گئی۔ اسمگل شدہ 31 ہزار 770 لٹر ایرانی ڈیزل ضبط کر لیا گیا۔ مالیت دو کروڑ 4 لاکھ 47 ہزار روپے ہے۔ کشتیوں پر موجود 4 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے کارروائی سمندر میں دوران گشت بلوچستان کے ساحلی علاقے میں کی۔ پاکستان کسٹمز کت عملے نے دو کشتیوں کو روک کر انکی تلاشی لیکر کشتیوں میں اسمگل شدہ 31،770 لٹر ایرانی ڈیزل ضبط کرلیا۔ کارروائی میں ضبط لئیے گئے ڈیزل کی مالیت جس کی مالیت دو کروڑ چار لاکھ سینتالیس ھزار روپے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ کسٹم حکام نے دونوں کشتیوں اور تیل کو ضبط کرکے کشتیوں پر موجود 4 افراد کو گرفتار کیا۔ کسٹم نے گرفتار ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔