ویب ڈسک: پاکستان میں ایکس کی سروس کچھ دیر متاثر رہنےکے بعد بحال ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) تک رسائی متاثر ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم اب سروس بحال ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ملک کے مختلف حصوں میں ایکس ڈاؤن ہونے کی شکایات کی تھیں۔
تاہم ایکس ڈاؤن ہونے پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔