پاکستان ٹیم آئی سی سی کے ورلڈ کپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آ گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ سپر لیگ کا پوائنٹس ٹیبل جاری کردیا ہے۔جس میں بھارت 21 میچوں میں 139 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، پاکستان 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے مطابق 19 میچوں میں 130 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ 18 میچوں میں 125 پوائنٹس حاصل کر کے چوتھے نمبر ہے۔اس کے بعد آسٹریلیا کی پانچویں پوزیشن ہے اس کے 18 میچوں میں 120پوائنٹس ہیں ۔اس کے علاوہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم 18 میچوں میں 120 پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر پر ہے۔