کراچی : (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف أسلم نے اپنی نئی میوزک ویڈیو ‘رفتہ رفتہ’ کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہے۔ گلوکار عاطف أسلم کی اس میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔
عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر عاطف اسلم کے ساتھ اداکارہ سجل علی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
عاطف اس سے قبل کئی فنکاروں کے ساتھ کام کرچکے ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب سجل ان کے ساتھ اسکرین شیئر کررہی ہیں۔
ترش میوزک کے لیبل کے تحت ریلیز ہونے والی رفتہ رفتہ کی ہدایت کاری حسام بلوچ نے کی ہے، جبکہ اس کو مشترکہ طور پر ترون چودھری اور عمر احمد نے پرڈیوس کیا ہے۔ موسیقی اور دھن راج رنجود نے دی ہیں۔ میوزک ویڈیو کی ریلیز کی تاریخ ابھی باقی ہے لیکن مداح مزید اپڈیٹس کے لیے سوشل میڈیا پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔