”عمر اکمل کیساتھ جھگڑا کرنیوالے شراب کے نشے میں دھت تھے“

”عمر اکمل کیساتھ جھگڑا کرنیوالے شراب کے نشے میں دھت تھے“

لاہور(پبلک نیوز) لاہورمیں چار افراد کا کرکٹر عمر اکمل کے ساتھ سیلفی لینے اورمبینہ لڑائی جھگڑے کا معاملہ،عمراکمل ن کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

عمر اکمل ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے، عمر اکمل کے مداح شراب کے نشے میں دھت ہوکر انسے ملنے آئے، کرکٹر اور انکے مداحوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر عمر اکمل نے پولیس کو فون کیا تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوانوں کو حراست میں لے لیا.

پولیس حکام کے مطابق عمر اکمل نے ڈیفنس بی پولیس کو اطلاع دی، عمر اکمل اور ملزمان کے درمیان جھگڑا کرکٹر کے گھر کی دہلیز ڈیفنس فیز 5 پر ہوا، ملزمان نے زبردستی کرکٹر عمر اکمل کوسیلفی لینے کے لئے روکا، ملزمان نشے میں دھت تھے، گاڑی سے شراب کی ایک بوتل بھی برآمد ہوئی، معاملے کی اطلاع ملنے پر ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا. گاڑی اور شراب کی بوتل بھی قبضے میں لے لی گئی.

پولیس کے مطابق کرکٹر عمر اکمل کی درخواست پر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، چاروں ملزمان کو ڈیفنس بی تھانے کی حوالات میں بند کردیا گیا .ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسلح افراد میرے گھر میں داخل ہوئے اور گھر والوں پر تشدد کیا،ملزموں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، وہ شراب کے نشے میں دھت تھے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔