ارطغرل سے فراڈ کرنیوالے ٹک ٹاکر کے ریمانڈ میں توسیع

ارطغرل سے فراڈ کرنیوالے ٹک ٹاکر کے ریمانڈ میں توسیع
لاہور ( پبلک نیوز) کینٹ کچہری میں ارطغرل غازی کے ہیرو اینگن آلتان سے فراڈ کیس کی سماعت عدالت نے ملزم کاشف ضمیر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج انعام الہیٰ نے کیس پر سماعت کی۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ارتغل ڈرامہ کے ہیرو اینگن آلتان کو نو کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا۔ عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کے لیے توسیع کر دی۔ یاد رہے کہ ملزم کاشف ضمیر نے اینگن آلتان کو پاکستان بھی بلایا تھا۔ فراڈ کے بعد اینگن آلتان نے ملزم کے خلاف رپورٹ کیا۔ ملزم کے لیے پاکستان میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس کے بعد کاشف ضمیر کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔