صادق آباد ( پبلک نیوز) باراتیوں کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آ گیا ہے جس کے نتیجہ میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 12 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ باراتیوں سے بھری بس اوور ہیڈ برج پر لگے پبلسٹی بورڈ سے جا ٹکرائی۔ چھت پر بیٹھے بچے بس سے نیچے جا گرے۔ ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 12بچے زخمی ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ سول ہسپتال صادق آباد میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ خیال رہے کہ بارات بنگلہ اچھا سے منٹھار جا رہی تھی۔