انگلینڈ نے دوسرا ون ڈے جیت لیا، پاکستان کے ہاتھ سے سیریز بھی گئی

انگلینڈ نے دوسرا ون ڈے جیت لیا، پاکستان کے ہاتھ سے سیریز بھی گئی
لندن(پبلک نیوز)دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کی ٹیم جیت نہ سکی اور انگلینڈ کی ٹیم نے میچ جیتتے ہوئے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے. انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 248 رنز کا ہدف دیا ہے. حسن علی نے 51رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف2، شاہین آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ نے 60رنز کی اننگز کھیلی۔ جیمز ونس نے 56رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ میلان اور زیک کرالی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ انگلش ٹیم 45.2 اوورز میں 247 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ فل سالٹ 60اورجیمزونس نے 56 رنزبنائے۔ بین اسٹوکس 22،جان سمپسن 17 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ بارش کی وجہ سے میچ کو تاخیر کا سامنا رہا جس کے بعد ایک اننگز کو 47 اوور تک محدود کر دیا گیا. ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، میچ جیتنے کی کوششک ریں گے۔ انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتے تو پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے لیکن اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی تھی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔