ڈسکہ ( پبلک نیوز) مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانے کا شوق ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان نے نہر موترہ پل سے چھلانگ لگا دی اور ڈوب گیا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 25 سالہ واجد اوکاڑہ کا رہائشی ہے اور فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا۔ نعش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔