'آئی ایم ایف کی وہ بھی شرائط مان لیں جس کے حق میں نہیں تھے'

'آئی ایم ایف کی وہ بھی شرائط مان لیں جس کے حق میں نہیں تھے'
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی ہم نے وہ بھی شرائط مان لیں جس کے حق میں نہیں تھے، آئی ایم ایف کو چاہیے قسط فوری جاری کر دے تاکہ مشکل حالات سے نکلا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک پر انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہ کرنے والا گروہ مسلط تھا، پونےچار سال تک یہ نااہل ٹولہ ملک پر مسلط رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے فسادی اور فتنے کا ہم نے بڑا اچھا علاج کیا، اس علاج کی وجہ سے وہ اسلام آباد میں ٹھہر نہیں سکا، اس فسادی ٹولے نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری کوشش ہے ملک اب بہتری کی طرف جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہم نے وہ بھی شرائط مان لیں جس کے حق میں نہیں تھے، آئی ایم ایف کو چاہیے قسط فوری جاری کر دے تاکہ مشکل حالات سے نکلا جائے۔انہوں‌نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمیں تگنی کا ناچ نچانے کے باوجود قرض کے لیے قسط جاری نہیں کی۔ ایک اور سوال کے جواب میں سپریم کورٹ میرے کیس کا سوموٹو نوٹس لے، جھوٹے کیس کی انکوائری اچھے انداز میں کی جائے، اتنا ظلم 74 سال میں کسی کے ساتھ نہیں ہوا جتنا پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی مخالفین کے ساتھ ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔