پرویز خٹک نےاپنےبیان کےدوران دو مرتبہ جگہ تبدیل کی،عمران خان مسکراتے رہے

پرویز خٹک نےاپنےبیان کےدوران دو مرتبہ جگہ تبدیل کی،عمران خان مسکراتے رہے
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤند کیس  میں اہم گواہ پرویز خٹک کا بیان ریکارڈ، پٹواری غلام عباس گورائیہ پر جرح مکمل ہوگئی جبکہ وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر پرویز خٹک کے بیان پر جرح مکمل کریں گے،عدالت نے کیس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤند کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے،نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی،عثمان ریاض گل، ظہیر عباس چودھری اور خالد چوہدری عدالت پیش ہوئے ۔

سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا،نیب نے مئی 2023میں مجھ سے 190ملین پاونڈ کے حوالے سے بیان لیا۔سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستانی سے غیر قانونی طور پر باہر بجھوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا،میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا تھا،کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کئے گئے،ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی،ریفرنس کے تفتیشی نے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی۔تحریر تھی کہ رقم پراپرٹی ٹائیکوں کے مالک نے برطانیہ منتقل کی تھی۔

پرویز خٹک کے بیان کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان روسٹم پر آگئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیان کے دوران چٹکلہ مارا  اور کہا کہ اب تو نواز شریف کے فلیٹ بھی پاکستان واپس آنے چاہئیے۔

 پرویز خٹک نے بیان کے دوران دو مرتبہ اپنی جگہ تبدیل کی۔پرویز خٹک کے بیان کے دوران بانی پی ٹی آئی مسکراتے رہے۔پرویز خٹک نے اپنا بیان 15 منٹ میں ریکارڈ کرایا اور واپس چلے گئے۔

کیس کے دیگر دو اہم گواہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور زبیدہ جلال عدالت پیش نہ ہوسکے۔

 وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر پرویز خٹک کے بیان پر جرح مکمل کریں گے جبکہ مجموعی طور پر 31 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News