(ویب ڈیسک ) حکو مت کی جانب سے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 25 فیصد کا اضافہ کیا گیا جبکہ گریڈ17 سے 22 تک کے ملازمین کےلیے 20 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پنشن میں 15 فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کی نیٹ پنشن پر ہوگا۔ تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سےکردیا گیا ہے۔