ویب ڈیسک: پاکستانی ایئر پورٹس پر بین الاقوامی مسافروں کے لیے اہم اقدام ،کراچی سمیت بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لئے مجوزہ ’ ای گیٹس‘ لگانےکی تنصیب کے لئے کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق سول ایوی ایشن نے ٹینڈر جاری کردیا ،انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول سسٹم سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں سے 13 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں ، ’ای گیٹ‘ ابتدائی طورپر کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر نصب ہوں گے ۔
’ ای گیٹس‘ لگنے سے مسافروں کو بین القوامی معیار کی تیز ترین امیگریشن سروس دستیاب ہو گی ، مسافروں کو امیگریشن کلئیرنس کے لئے ای گیٹس پر پاسپورٹ صرف اسکین کرنے ہوں گے، ’ ای گیٹس‘ کی تنصیب سے ایئرپورٹس پر امیگریشن کے لیے بغیر لائن کے امیگریشن ممکن ہو گی۔