گاڑیوں کاٹوکن ٹیکس نہ دینے والےمالکان کو ریلیف مل گیا

گاڑیوں کاٹوکن ٹیکس نہ دینے والےمالکان کو ریلیف مل گیا
کیپشن: گاڑیوں کاٹوکن ٹیکس نہ دینے والےمالکان کو ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک:(دانش منیر )بجٹ سے پہلے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کوبڑا ریلیف،لاہور میں رجسٹرڈ ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑی مالکان کوجرمانہ معافی کی سہولت دے دی گئی۔

تفصیلات کے  مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آج سے 30 جون تک ٹوکن ٹیکس ادا  کرنے والوں کو جرمانہ معاف کردیا گیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کا کہنا ہے کہ لاہور میں ساڑھے 4 لاکھ گاڑی مالکان نے ٹیکس ادا نہیں کیا، بینکس اور مختلف کمپنیز کے نام پر65 ہزار سے زائد گاڑیاں ٹوکن ٹیکس نادہندہ ہیں، بینکس و کمپنیز اور پرائیویٹ گاڑی مالکان کے ذمہ 50 کروڑ سے زائد کا ٹیکس واجب الاداہے۔

چودھری محمدآصف کا کہناہے کہ ابھی تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں،سہولت کےباوجود ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیاں بند کی جائیں گی,روزانہ کی بنیاد پر شہر میں ناکہ بندی کا عمل جاری ہے۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر