(ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑوھا کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کے خریداروں کے لئے اہم خبر آگئی، فی تولہ کی قیمت گذشتہ ہفتے کے آخری روز جو تھی وہی برقرار ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے برقرار ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔