ویب ڈیسک: نمل یونیورسٹی کی پروفیسر کی اراضی پر ممبر پنجاب اسمبلی کے بھائیوں نے قبضہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پروفیسر ثوبیہ کی درخواست پر تھانہ چونترہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نعیم اعجاز کے دو بھائیوں ندیم اعجاز اور وسیم اعجاز کو نامزد کیا گیا ہے۔
پروفیسر ثوبیہ کا کہنا ہے کہ ندیم اعجاز اور وسیم اعجاز نے موزہ سیال میں ہماری 32 کنال اراضی پر زبردستی قبضہ کیا ہے، دونوں ملزمان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قبضہ مافیا کی سربراہی کرر ہے ہیں، ملزمان مسلح جتھے لیکر میرے گھر آئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو آبائی زمین پر قبضہ کرنے سے روکا تو انہوں نے دھکے مارے اور موبائل بھی چھینا، ہماری آبائی زمین کو قبضہ مافیا سے چھڑایا جائے اور ہماری فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائ۔
پولیس نے پروفیسر خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔